اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کی عداتل نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ ملزمہ گلالئی اسماعیل کواشتہاری قراردینے کاعمل ہو چکا ہے ۔ اسلام آباد کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ، تفتیشی افسرکی جانب سے
عدالت میں رپورٹ جمع کرادی گئی ہے ۔ تفتیشی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ کو تین بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن وہ نوٹس ملنے باوجود پیش نہیں ہوئیں پھر گھر گئے تو ملزمہ گھر پر بھی موجود نہیں تھی ۔ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر ملزمہ پیش نہیں ہوتیں تو ان کیخلاف اشتہارات دیے جائیں اور یہ اشتہار ملزمہ کے گھر کے باہر بھی لگایا جائے ۔ عدالت نے سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کردی۔