گوجرانوالہ(این این آئی) شادی پر زیادہ جہیز مانگنے کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا، نکاح نامہ کے ساتھ جہیزکی تفصیل حکومت کو فراہم کرنا لازمی قراردے گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جہیز کی لعنت ختم کرنے کیلئے شادی ایکٹ میں ترمیم و قانون سازی تیز کر دی ہے۔ شادی پر زیادہ جہیزمانگنے والوں کو نکیل ڈالنے کیلئے تصدیق شدہ فارم بلدیہ و یونین کونسل میں جمع کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، تجاوز کرنیوالے دولہا اور والدین کو جیل جانا ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں