نئی دہلی(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آواز اْٹھانے پر بھارتی ٹوئٹر ملازمین نے 4000 سے زائد پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور اِس ظلم کے خلاف دْنیا بھر کے مسلمان مختلف طریقوں
سے آواز اْٹھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیانِ کشمیر کا ساتھ دہے رہے ہیں لیکن بھارتی ٹوئٹر ملازمین نے اْن ٹوئٹر صارفین کے خلاف ایک مہم شروع کردی ہے جس میں وہ اْن صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کر رہے ہیں جو مودی سرکار کے خلاف بول رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کا ساتھ دہے رہے ہیں۔ بھارتی ٹوئٹر ملازمین نے اب تک 4000 سے زائد ٹوئٹرصارفین کے اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں ۔