اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست کی کاپی منظر عام پرآگئی،درخواست کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی لمبی فہرست جمع کرا دی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث جیل میں الگ رکھا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرہیزی کھانے کیلئے جیل میں خانساماں رکھے کی اجازت دی جائے، اے سی،
فریج، ٹی وی، ٹی کیٹل، ٹوسٹر، اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست میں بیڈ، کرسی، کمپیوٹر، پرنٹر اور جیل سے دو مددگار بھی طلب کیے گئے ہیں،1999 میں ملیر جیل میں قید کے دوران یہ تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ اخبار، کتابیں اور دیگر جرنلز اشیا اپنے خرچے پر رکھنے کی اجازت دی جائے، درخواست میں ملاقاتوں کیلئے رشتے داروں کا نام بھی لکھے گئے۔