لاہور (آن لائن) اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ایل ڈی اے کی انتظامیہ سے سابق ملازمین کی خرد برد اور سرکاری اراضی پر قبضے کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔تفصیلات اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ایل ڈی اے سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے سابق ایل ڈی اے کے ملازمین اصغر بھٹی ، اقبال بھٹی ، رضوان بھٹی ، اشرف شگفتہ کا سبزہ زار ایچ بلاک میں سرکاری پلاٹ نمبر 434 اور جوہر ٹاون میں 321 سی ون اور اس کے سامنے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے حاجی اصغر کا ڈیرہ بنانے کے حوالے سے
ریکارڈ طلب کرلیا ہے اینٹی کرپشن میں محمد افضل نامی شخص نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ سبزہ زار میں بیوہ کوٹہ کی جعلی فائل بنا کر قبضہ کرکے 434 ایچ میں گھر بنایا گیا ہے جوہرٹاوں میں سرکاری فائل میں ٹمپرنگ کرکے بغیر نقشے ، اور جعلی ایوارڈ کا لیٹر لگا کر پلاٹ اپنے نام کروا لیا ہے جس کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کی اسٹیٹ مینجمنٹ برانچ ٹو سے بھی سبزہ زار سکیم کا 434 ایچ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے جوہر ٹاون کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔