منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان بیرون ملک پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے بجائے پاکستان کو ہی کٹہر ے میں کھڑا کر دیتے ہیں،شاہ محمود وزیر اعظم بننے کے خواہشمند ،کہیں وہ ہی تو غلطیاں نہیں کروا رہے؟نئی بحث چھڑ گئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلیکٹرز عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائیں ،چند دوروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کے دورے ان کی اور ملک کی صحت کیلئے نقصا ن دہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مقدمہ لڑنے کے بجائے پاکستان کو ہی کٹہر ے میں کھڑا کر دیتے ہیں ،ایران گئے تو وہاں اپنے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگا آئے ،اب امریکہ جا کر القاعدہ کو پاک فوج کے کھاتے میں ڈال دیا۔عمران خان کے غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے بھارتی میڈیا میں پاکستان کا مذاق بنا ہوا ہے۔ خان صاحب کشمیر کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرنے ؟ ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب کا عالمی دوروں پر جانا ضروری ہو تو برائے مہربانی کوئی بڑا ساتھ بھیجا جائے، سلیکٹرز سے مطالبہ ہے کہ کم سے کم خان صاحب کی بیرون ملک خطابات اور پریس کانفرنسوں پر ہی پابندی لگا دیں۔وزیر خارجہ خود وزارت اعظمی کے خواہشمند ہیں ان پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ممکن ہے وزیر خارجہ خود خان صاحب سے اس طرح کے غلطیاں کرواتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی سمجھایا جائے کہ عالمی فورم اور کنٹینر میں فرق ہوتا ہے، خان صاحب عالمی فورمز پر بھی کان میں کہی جانے والی بات بول جاتے ہیں ۔سلیکٹرز ملکی سلامتی کی خاطر عمران خان کو باہر نہ جانے دیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…