منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد خاقان کو نیب اہلکار کی جانب سے دوران تفتیش گلاس مارے جانے کا دعویٰ ،سابق وزیر اعظم خود میدان میں آ گئے ، سچائی بتا دی

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جیونیوز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دوران تفتیش نیب افسر کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گلاس مارا گیا تاہم نیب ترجمان نے ایسے کسی بھی واقعہ کی تردید کر دی تھی اور اب شاہد خاقان عباسی نے بھی خود اس معاملے کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔نیب حکام کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی

اور کہا کہ دوران تفتیش میرے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ مجھے جو گلاس مارے گا اسے جومیں ماروں گا سب دیکھیں گے ۔واضح رہے جیو نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ واقعہ نیب راولپنڈی کے دفتر واقع میلوڈی اسلام آباد میں پیش آیا تھا ، پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی ٹیم کا رکن ان پر چلایا، اس کے علاوہ انہوں نے گلاس بھی پھینک کر مارا۔لیکن اب نیب اور خود شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اس کی تردید سامنے آگئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…