اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے پاس ملاقات کرنے گئے۔عثمان بزدار نے وزیراعظم سے کئی وزراء کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ،اس کے علاوہ یاسمین راشد اور اسلم اقبال کو بھی اپنے عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔نواز شریف کے دور حکومت
میں یہ ہوتا تھا کہ وسطی پنجاب کے سارے لوگ ہونے چاہئیں۔نواز شریف کو سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگ پسند نہیں تھے۔عثمان بزدار کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ شام اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔عثمان بزدار کے کہنے پر عون چوہدری اور شہباز گل کو تو ہٹا دیا گیا لیکن اب وہ چوہدری سرور کو بھی ہٹانا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار کے پیچھے جہانگیر ترین اور چوہدری پرویز الٰہی کھڑے ہیں جو اپنا کھیل کھیل رہے ہیں۔