لاہور (آن لائن) رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے دونوں مراحل کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہو کر 3 نومبر کی صبح نماز فجر کے بعد خصوصی دعا کے ساتھ ہو جائے گا جبکہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 8 نومبر کو شروع ہو کر 10 نومبر کی صبح نماز فجر کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔ اجتماع کے دونوں مراحل میں ملکی اور غیر ملکی
مذہبی سکالرز مختلف نمازوں کے بعد بیان دیں گے جبکہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے فرزندان اسلام کی سفری سہولتوں کے لئے 6 ٹرینوں کے شیڈول تبدیل کرتے ہوئے براستہ ساہیوال رائیونڈ کے روٹ مقرر کیے ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یہی مسافر ٹرینیں 4 نومبر اور 11 نومبر کو اسی روٹ سے واپسی کا سفر اختیار کریں گی۔