جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج بلاول بھٹو کی سالگرہ ہے ،صحافی نے یاد دلایا تو جانتے ہیں شیخ رشید نے آگے سے کیا زبردست جواب دیا؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ایک  سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی لو۔دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مذہب کارڈ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں اور نہ (ن) لیگ کسی مذہبی کارڈ کے استعمال میں شامل ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان گرم جگہ پر پائوں نہ رکھیں، نواز شریف ضد کر کے معاملات خراب کر دیتے ہیں، اب شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے وہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش میں ہیں، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں،معاملات طے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کے آدمی پیسے دے رہے ہیں،سی پیک بند نہیں ہوا اور اس طرح کی باتیں ہماری حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا ہے ، عمران خان کے دورمیں ایم ایل ون مکمل ہوگا ،وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر نو یا دس اکتوبر کو چین جائیں گے،ننکانہ صاحب کو 15نومبر سے اپ گریڈ کریںگے اب ریلوے کی فریٹ ہولڈنگ اور لینڈ ٹارگٹ ہے، فریٹ سیکٹر میں 15 ٹرینیں چلائوں گا۔ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ 52 سال بعد سلامتی کونسل میں وزیر اعظم عمران خان لے کر گئے‘ کشمیر پر سودے بازی کرنیوالے زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وہ کل بھمبر ، سماہنی جاکر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں بھرپور طریقے سے کشمیر کا کیس آگے جائے گا اور کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج ٹارگٹ کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوتا ہے تو وہ خود نیست و نابود ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو پیک کر دینے کا میڈیا میں تاثر بہت بڑی زیادتی ہے،چین ہمارا آزمودہ دوست ہے چین کے ساتھ ہماری دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلندہے، یقین دلاتاہوں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایم ایل ون کے ساتھ ہیں،وزیر اعظم نے مجھے خود بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد 9 یا 10 اکتوبر کو چین جائوں گا اور ہم نے 100 فیصد ایم ایل ون کے ٹریک کو بچھانا ہے۔

وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ایم ایل ون پاکستان کی معیشت کی مین شریان ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیوالے جان لیں کہ ایم ایل ون عمران خان کے دور میں ہی بنے گا۔ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو ناموس رسالتؐ پر اکٹھا کررہے ہیں‘ ہم بھی ناموس رسالتؐ کے سپاہی ہیں اور مدارس کو اسلام کے مینار سمجھتے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمن کا مقصد کچھ اور ہے۔

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مذہبی کارڈ کو استعمال کرنے میں مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ اسلامی ممالک میں امن و بھائی چارے کی فضاء قائم ہو۔ ایک اورسوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست اس وقت امتحان میں ہیں، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے زبردست حامی ہیں تاہم نواز شریف اپنی ضد کی وجہ سے معاملات کو اکثر خراب کر دیتے ہیں پھر بھی شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ وہ کھلے دل کے آدمی ہیں لیکن نواز شریف کی پارٹی کنجوس ہے۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے تاجروں کی طرف سے ہڑتال کی کال کے حوالے سے سوال پر کہا کہ تاجروں سے مذاکرات ہونے چاہئیں‘ وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے بات کروں گا کہ وہ تاجروں کو آن بورڈ لیں اور ان کے مسائل کو سلجھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر ان کی سہولت کیلئے سپیشل ٹرین چلائی جائے گی‘ ریلوے کا فریٹ میرا ٹارگٹ ہے‘ اسی سال فریٹ ٹرینوں کی تعداد 15 تک لے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…