بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے مدرسہ میں طالبات پر حملہ ، طالب علم کی زبان ہی کاٹ دی

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خان پور(آن لائن)پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں نامعلوم افراد نے مقامی مدرسہ کے 16 سالہ طالب علم کی زبان کاٹ دی۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مدرسہ صدیقیہ تعلیم القرآن پاکستان کالونی میں پیش آیا جہاں متاثرہ طالب علم انور زیر تعلیم تھا۔ متاثرہ طالب علم کٹی زبان کے ساتھ رسیوں سے بندھا ہوا تھا جسے ریسکیو اور مقامی پولیس نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا بعد ازاں حالت نازک ہونے پر ڈاکٹرز نے متاثرہ طالب علم کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا۔دوسری جانب

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے گزشتہ ماہ مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کے مدرسہ میں طالبات پر نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کیا تھا۔لواحقین کے مطابق رات گئے مدرسہ میں بچیوں پر نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کیا۔ چھریاں دو بچیوں کے پیٹ، سر اور کان پر ماری گئی ہیں۔واقعہ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات گھنٹوں بعد بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…