پشاور(آن لائن) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے عزیز کا جسد خاکی پشاور لانے والا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔پشاور کے ضلع مہمند کا رہائشی مدار خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 354 کے ذریعے کراچی سے اپنے عزیز کی میت پشاور لے کرآرہا تھا کہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے دل کا دورہ پڑا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص مدار خان ضلع مہمند کا رہائشی تھا اور اپنے عزیز کی میت پشاور لارہا تھا۔