منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ اور انکے پانچ ساتھیوں کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ بڑا فیصلہ سنادیاگیا

29  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور ان کے پانچ ساتھیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع کر دی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے چالان کی تفصیلی کاپیاں طلب کر لیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی رانا ثنا اللہ سے ملاقات کیلئے عدالت آئے۔ 13روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ اور ان کے پانچ ساتھیوں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ڈیوٹی جج خالد بشیر نے استفسار کیا کہ رانا ثنااللہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اگر موجود ہیں تو انہیں روسٹرم پر بلوا لیں جس پر رانا ثنا اللہ روسٹرم پر آ گئے۔رانا ثنا اللہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو سیاسی بنیادوں میں کیس میں ملوث کیا گیا، سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔وکیل نے  اعتراض اٹھایا کہ ہمیں ابھی تک کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا جبکہ نجی چینل پر اے این ایف کے چالان کی کاپی پر دو گھنٹے پروگرام ہوتا رہا ہے۔جج خالد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ کریں گے۔سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے۔ گھر سے ادویات منگوانے کی اجازت دی جائے جبکہ میرے موکل کو گھر کا پرہیزی کھانا بھی نہیں دیا جا رہا۔ استدعا ہے کہ جیل میں گھر کا کھانا دینے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دائر کریں اس پر اے این ایف اور جیل حکام کا جواب ریکارڈ پر آجائے گا۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ کا جیل میں میڈیکل کیا گیا جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرا معمول کے مطابق میڈیکل کیا گیا مگر میری میڈیکل رپورٹس اور ادویات نہیں دی جا رہیں۔ اے این ایف حکام نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو وہاں کوئی سوال جواب نہیں کیا گیا۔ گرفتاری کے اگلے دن مجھے ضلع کچہری پیش کیا گیا اور کہا گیا ہماری تحقیقات مکمل ہیں، گرفتاری سے ایک ہفتہ پہلے پولیس کی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

رانا ثنا اللہ نے اس دوران عدالت سے استدعا کی کہ میری میڈیکل رپورٹس کرائی جائیں۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کی میڈیکل کی درخواست پر پراسیکیوشن اور جیل حکام کورپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے چالان کی تفصیلی کاپیاں طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی تاہم رانا ثنا اللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ 10تاریخ کو میں مصروف ہوں،استدعا ہے کہ سماعت ایک روز قبل 9 اگست کو کر لی جائے جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف رانا ثنا اللہ خان سے ملاقات کے لئے ان کی آمد سے قبل ہی عدالت پہنچ گئے۔

جب رانا ثنا اللہ کو پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تو شہباز شریف خود درواز ے تک گئے اور ان سے گرمجوشی سے گلے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے درمیان کمرہ عدالت میں گفتگو ہوئی اور رانا ثنا للہ نے شہباز کو سارے کیس کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلال چوہدری، عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سچ کی فتح ہوگی اور آپ نے گھبرانا نہیں، پوری پارٹی اور قیادت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات میرے حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔رانا ثنا اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی انتظامات کیے گئے تھے،جوڈیشل کمپلیکس کو آنے والے راستے عام ٹریفک کے لئے بند تھے جبکہ احاطہ عدالت میں بھی صرف وکلا ء اور متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…