لاہور (این این آئی) سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات کیس کی تفتیش جاری ہے۔ ان کے اثاثوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد منشیات فورس نے تمام اداروں کو خطوط ارسال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے گھروں، زمین اور مختلف کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔اے این ایف نے
رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فیصل آباد میں تعینات رہنے والے 2 پولیس افسران کے گرد گھیرا بھی تنگ کر دیا ہے۔اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کو لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی تفتیش کرنا چاہتے ہیں کہ یہ منشیات کی رقوم سے تو نہیں بنے؟ خیال رہے کہ رانا ثنااللہ ہیروئن سمگلنگ کے کیس میں گرفتارہیں۔