اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نےرانا ثنااللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ، اے این ایف نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہو گئی ہے اس لیے مزید تفتیش نہیں کرنی اس لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے ۔ اے این ایف کی جانب سے رانا ثنا اللہ پر ایف آئی آر میں
انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ سیکشن 9 لگایا گیاہے جس کے مطابق ملزم کو 10 کلو یا اس سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید یا سزائے موت دی جا سکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ تین لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جاتا ہے ۔رانا ثنااللہ پر ڈرگ ڈیلر ز اور کالعدم تنظیموں سے روابط کا بھی الزام ہے۔