منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

شریف فیملی کا خوف حکومتی لوگوں کے چہرے پرعیاں ،کرائے کے ڈیلی ویج ترجمانوں کے گھبرانے کا وقت آ چکا ‘ رانا ثنا اللہ کا دبنگ اعلان

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد کرائے کے ڈیلی ویج ترجمانوں کے گھبرانے کا وقت آ چکا ہے، شہباز شریف کہ بجٹ تقریر نے عمران نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں ۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہشمند ووٹ چور حکومت کی

چیخیں نکل رہی ہیں۔ فردوس باجی آپ اپنے نئے باس کی نالائقی سے اتنی کنفیوز ہو چکی ہیں کہ جلد آپ کو لیڈر، پارٹی اور نظریہ تبدیل کرنا پڑے گا ۔نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف آپ کے چہرے پرعیاں ہیں ،نیب کو مطلوب حکومتی ترجمان؟ واہ عمران نیازی واہ ،فردوس باجی سرکاری بسوں اور جعلی دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں ہے تو نیب کو بتائیں ۔انہوں نے کہا کہ دن میں پانچ درجن کرائے کے ترجمان پانچ پانچ بھی جھوٹی پریس کانفرنسیں کریں تب بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…