منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے ‘رانا ثناء اللہ کا اعلان

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،فردوس باجی گذشتہ دور میں وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئی تھیں اس لئے تجویز ہے کہ اس بار ان کو دی گئی سرکاری کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈوانس سکیورٹی رکھوا لی جائے۔

فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ کھنگالنے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہ لگا سکے۔ رانا ثنا اللہ نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہونے پر سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئی تھیں اس لئے اب کی بار انہیں فراہم کی گئی کراکری کے حوالے سے ان سے ضمانت لی جائے اور زیادہ بہتر ہو گا کہ ان سے ایڈوانس سکیورٹی لے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فردوس باجی ملک پر ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے، فردوس باجی آپ نے وزیر کی کرسی پہ بیٹھ کہ پہلے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔ فردوس باجی وزیر اعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں۔ فردوس باجی عمران نیازی کا دماغی معائنہ کروانے کے لئے ابھی تک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل نہیں دیا گیا۔

لگتا ہے یہ کام بھی ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ کھنگالنے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہ لگا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ساری اپوزیشن کو ایک ہی بار جیل میں ڈال دیں پھر بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔ فردوس باجی بتائیں دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا، وہ قرضہ کہاں گیا، عوام حساب مانگ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…