جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فواد چوہدری نےسینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپرماردیا وجہ کیا بنی؟موقع پرموجود افراد کے سنسنی خیز انکشافات‎

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب فیصل آباد میں ایک بڑے مقامی تاجر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے درمیان لڑائی ہو گئی جس کے نتیجے میں فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ بھی جڑ دیا،نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں روف کلاسرا، ارشد شریف، اسد اللہ خان سمیت دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے ۔

اس کے علاوہ تقریب میں عبدالعلیم خان ،گورنر پنجاب چوہدری سرور و ددیگر بھی شریک تھے ۔ لیکن جب یہ معاملہ ہوا تو چوہدری سرور جا چکے تھے اور فردوس عاشق اعوان ابھی پہنچیں نہیں تھیں ،عینی شاہدین کے مطابق سمیع ابراہیم اپنے گروپ کیساتھ ملکر ڈسکشن کر رہے تھے اور انہوں نے باتوں باتوں میں گالی دی ،فواد چوہدری پیچھے سن رہے تھے ، وہ مڑے اور انہوں نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا،جس کے بعد فواد چوہدری تقریب ادھوری چھوڑ کر روانہ ہو گئے ، موقع پر موجود افراد یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے ، فردوس عاشق اعوان جب پہنچیں تو انہوں نے صحافی برادری کو اکٹھا کیا اور انہیں منانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب سے صحافتی حلقوں سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے ۔ سینئر صحافی شاہد مسعود نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی جانب سے سمیع ابراھیم صاحب کو زدوکوب کرنا انتہائی قابل مذمت ہے!صحافی طلعت حسین نے لکھا کہ فیصل آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سمیع ابراہیم کو ایک تقریب کے دوران تھپڑ جڑ دیاجس سے سمیع کے گال لال اور عینک ٹیڑھی ھو گئ۔عوام میں دو محب وطن قوتوں کے درمیان ٹکرائوپر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔مقامی ذرائع،،عارف حمید بھٹی نے ٹوئٹ کیا کہ ، طمانچہ سمیع ابراہیم کے چہرے پر نہیں پاکستان کی صحافت اور جمہوریت کے منه پر ہے ۔ صحافی اور صحافی یونین ، پریس کلب اس آمرانہ عمل پر احتجاج کرتے ہیں۔فواد چودھری کو سزا دینا ہوگی ۔ آمریت کا مقابلہ کرنے والے صحافیوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…