پشاور (نیوز ڈیسک) پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا، یاد رہے کہ پی ٹی ایم کی رہنما کے خلاف کورال تھانہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے دو مقدمات درج کیے گئے، ترامڑی چوک پر دس سالہ بچی کے قتل پر لاش رکھ کر اس کے لواحقین احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران گلالئی اسماعیل بھی وہاں پہنچ گئیں، ان کے خلاف دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے ریاست اور فوج کے خلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ
استعال کئے، پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل نے پشتونوں کو لسانی بنیاد پر ریاست کے خلاف بغاوت کرنے اور اُکسانے کی کوشش بھی کی۔ یہ ایف آئی آر ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی، اس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئیں۔مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے، 153 اور 500 اے کی دفعات بھی لگائی گئیں، اس طرح تھانہ کورال پولیس نے پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔