بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کو بھائی سمجھ کر پاکستان میں 40 سال سے برداشت کیا، کیا پاکستان کیلئے اتنی بڑی قربانی کیا افغانستان بھی دیگا؟ہمارے بھائی طاہر داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی؟ ایسا کیوں ہوا ، وزیر مملکت علی محمد خان کا اپوزیشن کے احتجاج پر دوٹوک جواب

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کا دو روزہ وقفہ کے بعد شروع ہونے والا اجلاس ہنگامی آرائی کی نذر ہوگیا ،وزیر مملکت علی محمدخان کی تقریرکے دور ان اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا ،اپوزیشن کے شور شرابے کے دور ان ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کراچی کے ارکان پلے کارڈز لیکر آگئے ، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر کی اپنی نشست سے اٹھ کر پلے کارڈز

چھیننے کی کوشش ، اپوزیشن رکن آغا رفیق اللہ اور قادر پٹیل سمیت حکومتی و اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی ،عطااللہ خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی ،قائم اسپیکر قاسم خان سوری نے ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وزیر مملکت علی محمد خان کی طرف سے علی وزیر اور محسن داوڑ کی رکنیت ختم کرنے کی بات پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شدید احتجاج کیا ۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ ہم نے افغانستان کے مہاجرین کو بھائی سمجھ کر پاکستان میں 40 سال سے برداشت کیا، کیا پاکستان کیلئے اتنی بڑی قربانی کیا افغانستان بھی دیگا؟۔ علی محمد خان نے کہاکہ ہم قربانی دے رہے ہیں مگر ہمارے بھائی طاہر داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی؟ ایسا کیوں ہوا ،پھر وہ لاش کیا حکومت پاکستان کے حوالے کی جانی چاہیے تھی یا کسی افغانی پٹھو کے حوالے کرنا مقصود تھا۔ انہوںنے کہاکہ جو پاکستان کے جھنڈے اور دو قومی نظریہ کو نہیں مانتا اس کو ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ علی محمد خان کے جواب کے دوران ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ،بلاول سمیت اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہوئے اور شدید احتجاج کیا ۔اپوزیشن کے شور کے دوران ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کراچی کے ارکان پلے کارڈز لیکر آگئے اور حکومتی ارکان پانی دو کے نعرے لگاتے اسپیکر روسٹرم کے سامنے آگئے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر اپنے نشست سے اٹھے اور پلے کارڈز چھیننے کی کوشش کی جبکہ اپوزیشن نے دیگر ارکان نے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا ۔اجلاس کے دور ان اپوزیشن رکن آغا رفیق اللہ اور قادر پٹیل سمیت حکومتی و اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی اور عطااللہ خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے جھگڑے کے دوران قائم مقام سپیکر نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔.

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…