جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی ایم کے رہنماؤں کا چیک پوسٹ پر مبینہ حملہ،مریم نواز  نے حکومت کوانتباہ کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی طورپر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے،خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟

اللہ پاکستان پر رحم کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی،صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے۔آمین

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…