اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرانس نے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 11 ارب 70 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ فیصل آباد میں صاف پانی کے مسائل کے حل کے لیے فرانس نے یہ قرض آسان شرائط پر بیس سال کے لیے دیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امو ر نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت جمہوریت کے نام پر اکٹھے ہونے والے ماضی کے بدعنوان حکمرانوں کو ہرگز این آر او نہیں دے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ
بدعنوان سیاستدان جمہوریت خطرے میں ہونے کا واویلا کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ احتساب کے عمل سے بچنا چاہتے ہیں ۔نعیم الحق نے کہاکہ بدعنوان حکمرانوں نے قومی دولت لوٹی اور اسے بیرون منتقل کیا اور ملک کے موجودوہ حالات کے یہ لوگ ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں میں اصلاحات کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون تک پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری آ رہی ہے۔