اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ڈالر کی قیمت کا چڑھتاسورج اور پاکستانی روپیہ کی قدرو قیمت میں کمی سےپورے ملک میں مہنگائی کے طوفان آگیا ہے ۔ ڈالر کے اس اتار چڑھائو پر اسٹیٹ بینک متحرک ہو گیا ہے اور فوری طور پر قیمتوں پر قابو پانے کیلئے ایکس چینج کمپنیوں سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سید عرفان شاہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں حکومتی نمائندوں کی جانب سے ڈالر کے ریٹ 150روپے تک جانے بیانات پر عوام میں پیغام پھیلنے ، ڈالر کی قیمت کو پر لگ جانے
پاکستانی روپیہ کی قدر و قیمت میں کمی سمیت مارکیٹ سے ڈالر غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان شا ہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی مانگ زیادہ تھی ، ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی روپیہ مزید ڈی ویلیو نہیں ہو گا اور نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹر بینک میں جب ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گا تو وقتی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور اس کے بعد قیمت میں خود بخود کمی آجائے گی ۔