بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آج سے بارشوں کی پیشگوئی ،کن شہروں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں (آج)پیر کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،بلوچستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، بولان اور سبی میں بادل خوب برسے، موسلادھار بارش سے بلوچستان کے ندی نالوں میں

طغیانی کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا، کئی شہروں میں بارش، بولان اور سبی میں صبح سویرے میں بادل خوب برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کوئٹہ، مکران اور قلات میں بھی تیز بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، کراچی ڈویڑن، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ (آج)پیر کو اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اکثر مقامات پر بادل برسیں گے، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا، استور میں منفی 06، ہنزہ منفی 03، مالم جبہ منفی 02 اور سکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6، لاہور 10، فیصل آباد، ملتان 11، پشاور 7، کوئٹہ 2 اور کراچی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے سے پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات اور خضدار کے اضلاع کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو آج اور کل غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…