جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مہمند ڈیم منصوبے کی لاگت کم ہوکر 291 ارب روپے ہوگئی،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نے 309 ارب روپے کی بولی لگائی تھی،تفصیلات جاری

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مہمند ڈیم منصوبے کی بولیوں اور لاگت کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ جلد ان کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی جبکہ اس منصوبے کی لاگت کم ہوکر 291 ارب روپے ہوگئی۔وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون انجینئرنگ کی جانب سے سب سے کم 309 ارب روپے کی بولی لگائی گئی تھی۔

واپڈا حکام نے بتایا کہ واپڈا کی جانب سے بولیوں کی تکنیکی تشخیص کے بعد منصوبے کی لاگت میں 18 ارب روپے کی کمی سامنے آئی اور منصوبے کی کل لاگت اب 291 ارب روپے ہوگئی ہے۔تشخیصی رپورٹ کو عوام کے لیے جاری کیا جانا، اربوں روپے کے منصوبے کے معاہدے کے لیے پہلا بڑا قدم ہوگا۔اس کے بعد واپڈا کی جانب سے کمپنیوں کو کام کے آغاز کا لیٹر جاری کیا جائے گا۔تمام متعلقہ دستاویزات پی پی آر اے کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے کیونکہ قانون کے مطابق 50 ارب سے زائد کے عوامی منصوبوں کے تمام دستاویزات کو عوام میں پیش کرنا ہوتا ہے۔پی پی آر اے کے قوانین کے سیکشن 47 کے مطابق ’جیسے ہی کنٹریکٹ دیا جائے، پروکیورمنٹ کرنے والے بولیوں کی تمام متعلقہ دستاویزات اور کنٹریکٹ کو عوام میں پیش کریں گے۔واپڈا حکام کے مطابق تکنیکی بولیوں کی تشخیص کی وجہ سے منصوبے میں 18 ارب روپے کی کمی آئی جن میں ٹینڈر دستاویزات میں غلطیوں کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔حکام کے مطابق ایک بڑا ڈیم بنانا کنسٹرکشن کا ایک بڑا کام ہے کیونکہ اس کے لیے 10 لاکھ سے زائد کیوبک فٹ کانکریٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی لاگت دیگر انفرا اسٹرکچر کے کاموں سے زیادہ ہے۔خیال رہے کہ مہمند ڈیم میں 19 لاکھ ایکڑ فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس میں 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔اس سے تقریباً 17 ہزار ایکڑ فٹ زمین بھی زیر آب آئیگی، اس منصوبے پر تقریباً 5 دہائی سے مختلف وجوہات کی بنا پر کام رکا ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…