بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ویلنٹائن ڈے ،سنی اتحاد کونسل پاکستان نے اپنا پچاس علماء اور مفتیوں کا اعلامیہ جاری کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل کے پچاس علماء4 اور مفتیوں نے اپنے اجتماعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے اس لئے حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار پر پابندی لگائے۔

اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کریں۔ معاشرے کو بے راہروی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ بیان میں دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق اشیاء4 کو اپنی دکانوں پر فروخت نہ کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مغربی تہوار جنسی آوارگی کے فروغ کا سبب بنتا ہے اس لئے اس بیہودہ تہوار کو روکنا حکومت اور قوم پر فرض ہے۔ علماء4 اور والدین مسلم نوجوانوں کی اخلاقی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ پاکستانی معاشرہ کو مصطفائی معاشرہ بنانے کے لئے دینی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ حکومت عریانی و فحاشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ نوجوان نسل کو گمراہی، بے مقصدیت اور بے راہروی سے بچانا ہو گا۔ اعلامیہ جاری کرنے والے علماء4 میں علامہ محمد سعید قمر سیالوی، مفتی محمد بخش رضوی، مفتی محمد اقبال چشتی،علامہ غلام عثمان غنی، مولانا عبد القدیر رضوی، علامہ رضوان انجم اور دیگر شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل کے پچاس علماء4 اور مفتیوں نے اپنے اجتماعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے اس لئے حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار پر پابندی لگائے۔ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…