اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس نے سماجی رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرلیا،نیشنل پریس کلب کے باہر سے میری بیٹی کو اٹھایا گیا، والد

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد پولیس نے سماجی رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ان کے والد پروفیسر محمد اسمٰعیل نے بتایا کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر سے ان کی بیٹی کو اٹھایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گلالئی اسمٰعیل پریس کلب کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما ارمان لونی کی متنازع موت کے خلاف جاری احتجاج میں شریک تھی۔

زیر حراست سماجی رکن کے والد کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے گلالئی اسمٰعیل کو ابتدائی طورپر جی9 میں وومن پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ان کی بیٹی کو بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘۔پروفیسر محمد اسمٰعیل کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم گلالئی کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس بتانے سے گریزاں ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’تاحال گرفتاری کی کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں گلالئی کو ائیر پورٹ حکام نے لندن سے واپسی پر حراست میں لے لیا تھا تاہم پاسپورٹ تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ صوابی پولیس نے 13 اگست 2018 کو پی ٹی ایم کے 19 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں منظور پشتین سمیت گلالئی نے بھی خطاب کیا تھا۔ گلالئی اسمٰعیل پریس کلب کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما ارمان لونی کی متنازع موت کے خلاف جاری احتجاج میں شریک تھی۔ خیال رہے کہ گلالئی اسمٰعیل پشتون اور حقوق نسواں کی سماجی رکن ہیں اور انہیں 2017 میں عالمی ایوارڈ بھی ملاتھا۔انہوں نے 2002 میں اپنی بہن صباء4 اسمٰعیل کے ساتھ مل کر ’لڑکیوں کے لیے آگاہی‘ پروگرام چلانے کے لیے این جی او تشکیل دی تھی۔مذکورہ این جی او کے تحت خصوصی طور پر لڑکیوں اور خواتین کو لیڈر شپ اسکلز کے کورسز کرائے جاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…