لاہور(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو کولوٹی ہوئی رقم واپس لانے کامکمل اختیارحاصل ہے،موجودہ حکومت نیب کے ان قوانین میں ترمیم نہیں کرے گی جن کے بارے میںمیڈیا پربحث کی جارہی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پلی بارگین کاقانون پوری دنیا میں رائج ہے اور اس قانون کی وجہ سے عام طورپرلوگ رضاکارانہ طورپررقم
واپس کردیتے ہیں۔قومی احتساب بیورو کولوٹی ہوئی رقم واپس لانے کامکمل اختیارحاصل ہے۔وزیرقانون نے کہاکہ موجودہ حکومت احتساب بیورو کے ان قوانین میں ترمیم نہیں کرے گی جن کے بارے میںمیڈیا پربحث کی جارہی ہے،ماضی کے مقابلے میں تحقیقات کاعمل اب قدرے بہترہے ۔ انہوںنے کہا کہ نیب ایک خودمختار قومی ادارہ ہے اور حکومت کی جانب سے اس کے معاملات میں قطعاً کوئی مداخلت نہیںکی جارہی ۔