جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے سندھ میں فارورڈ بلاک بنایا تو کیا ہوگا؟تجزیہ کاروں نے انتباہ کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )تجزیہ کاروں نے تحریک انصاف کو سندھ میں فارورڈ بلاک نہ بنانے کا مشورہ دیدیا۔تجزیہ کار امتیاز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیئے کہ اپنے منشور پر توجہ دے، فارورڈ بلاک کسی طرح سے اچھا ثابت نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتساب کے ادارے اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو شفاف سمجھتے ہیں تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے،

دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود چیزیں ثابت بھی ہوتی ہیں یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک فنانشل ایمرجنسی کا شکار ہے، پاکستان کی عوام ذہنی چپکلش کا شکار ہیں۔امتیاز گل نے کہا کہ تحریک انصاف میں اتنی قوت نہیں کہ سندھ میں حکومت بنائے اور پھر اسے چلا بھی لے، پی ٹی آئی اس وقت صرف دھمکیاں دے رہی ہے۔ حکومت اگر ایسا کچھ کرتی ہے تو صرف اپنے مسائل میں اضافہ کرے گی، ان کو اس طرف نہیں جانا چاہیئے۔تجزیہ کار رضا رومی نے کہا کہ حکومت میں موجود وزرا کو چاہیئے کہ نیب کو اپنا کام کرنے دیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بہت سال پہلے مقدمات بنے جو کہ بعد میں خارج ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ انصاف صرف کاغذ کی حد تک نہیں ہونا چاہیئے بلکہ یہ ہوتا ہوا نظر آنا بھی ضروری ہے۔ نیب کے قوانین کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے پی پی پی کو پنجاب میں پزیرائی نہیں مل رہی، ان کے پاس سندھ کارڈ ہمیشہ سے رہا ہے لیکن اب کہنا مشکل ہے کہ یہ کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس وقت پیپلز پارٹی کو سمجھوتے کرنے کی ضرورت ہے۔تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ وزرا کو بیان بازی سے باز آنا چاہیئے کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔نیب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب نے آج تک کوئی بڑا کیس پائے تکمیل تک نہیں پہنچایا۔فارورد بلاک بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان چیزوں سے دور رہنا چاہیئے، اگر کوئی فارورڈ بلاک بنا رہا ہے تو بڑی غلطی کر رہا ہے، اسے ملک کا نقصان ہو گا۔احتساب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم جب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو یہ دھیان میں ہونا چاہیئے کہ مدینہ میں تو سب کا احتساب ہوتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…