بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

من پسند کھانے فراہم نہیں کر سکتے، خواجہ برادران کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا؟پی ٹی آئی حکومت نے کیا بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کو ان کے من پسند کھانے فراہم نہیں کئے جاسکتے‘ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی ہے اسی استقامت کا اب بھی مظاہرہ کریں‘ خواجہ سعد رفیق لوٹ مار کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ جمعہ کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر سے متعلق لیگی پارلیمانی پارٹی منافقانہ کردار ادا کررہی ہے۔ سپیکر یا چیئرمین سینٹ پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لوٹ مار کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر کا کوئی قانون نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کو نیب نے اور ریاستی اداروں نے گرفتار کیا ہے۔ ماضی میں اپوزیشن نے یہ قانون پاس کرانے کی کوشش کی ہم کوشش کررہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر پر کام کیا جائے۔ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی ہے اسی استقامت کا اب بھی مظاہرہ کریں۔ افسوس (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور نہیں کیا دنیا بھر میں وعدہ معاف گواہ کا تصورص موجود ہے یہ کوئی انہونی بات نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…