اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام میں کہا کہ پاکستان آئین و قانون پر کم اور زمینی حقائق پر زیادہ چل رہا ہے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صرف تقرریاں ہی کی ہیں اور یہ تو وہ حکومت ہے جس نے تحصیلدار تک بھی اپنی مرضی کے لگائے ہیں، سلیم صافی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان
آئین و قانون پر کم اور زمینی حقائق پر زیادہ چل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت شاید قائمہ کمیٹیوں پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔ معروف صحافی نے کہا کہ تجاوزات کا اختیار کسی غر یب یا امیر کونہیں ملنا چاہیے اور تجاوزات کوختم کردینا چاہیے، دین کی ہدایت اور مہذب دنیا کا قانون بھی یہی ہے کہ آغاز طاقتور سے کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی ایسی تجاوزات ہوئی ہیں کہ ہر طاقتور ادارہ دوسرے کے دائرے میں گھسا ہوا ہے۔