اسلام آباد (آئی این پی) افغانستان میں شہید کئے گئے ایس پی طاہر داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس نے حاصل کرلی، رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں،ان کی موت تشدد سے ہوئی،طاہر داوڑ کو کئی روز تک بھوکا اور پیاسا بھی رکھا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ کے اغواء کے بعد قتل کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کیلئے
پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کرلی گئی ہے جو پشاور سے وصول کی گئی ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں تاہم ان کے جسم پر تشدد کے نشانات تھا، تشدد سے ایس پی کے بازو اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹیں اور ان کی موت لاش ملنے سے چند روز قبل ہوئی، طاہر داوڑ کا معدہ خالی تھا انہیں کئی روز سے بھوکا اور پیاسا رکھا گیا تھا۔