پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پی اے سی میں نواز حکومت کا کوئی بھی مسئلہ آئیگاتو کیا کروں گا؟شہبازشریف نے چیئرمین بننے کیلئے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کردی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) میں ان کے چیئرمین کمیٹی ہوتے ہوئے نواز شریف حکومت کا کوئی بھی مسئلہ آئیگا اس وقت وہ اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے،یہی بات دیگر لوگوں نے بھی کہی ہیں،حکومت بتائے اس کے علاوہ اور کیا ہو سکتا ہے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صرف ن لیگ نہیں ساری جاعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے،

حکومت کے سو دن کے نتائج سے جب خود حکومت مطمئن نہ ہوں تو ہم کیسے مطمئن ہو سکتے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا ہی حصہ تھا ،حکومت جو بھی فیصلہ کرے پہلے سوچ لیں کہ اس سے مسئلہ کشمیر پر کیا اثرات پڑیں گے،مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔قبل ازیں نیشنل پریس کلب میں سردار زاہد عباسی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام انڈیا کے زیر انتظام خوش ہیں تو ان کو سرکاری خرچ پر دس دنوں کیلئے مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے پھر ان کو پتہ چلے گا،وہ ایک دن بھی حالات کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے،یہ غیور کشمیریوں کی ہمت ہیں کہ ستر سالوں سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،انڈیا میں مسلمان نام رکھنے والوں کو ملازمتیں نہیں ملتی،ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے،خواتین کی عزت پامال ہورہی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں موجودہ حالات دلخراش ہیں،کشمیر کا پاکستان سے رشتے کی بنیاد لا الہ الا اللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کی لاشوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتی ہیں،کشمیری مسلۂ کشمیر کا فریق اول ہیں، مسلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی منشاء4 سے ہی حل ہونا ہے،پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کی شرائط طیکرنا بھی کشمیریوں کا حق ہیں، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر23سے زائد قراردادیں منظور ہوچکی ہیں اور بھارت نے ایک کی بھی مخالفت نہیں کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نے کہا کہ آئین پاکستان میں بھی کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کا فریق اول تسلیم کیا گیا ہے، پاکستان میں تمام تر سیاسی اختلافات کیباوجود مسلہ کشمیر پر ساری جماعتیں متفق ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…