سیالکوٹ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک ترقی کرتا ہے جو تعلیم پر خرچ کرے، امریکا کے سپر پاور بننے کے پیچھے تعلیم کا اہم کردار ہے،امریکا نے 20 سال میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑا کیونکہ وہاں کی یونیورسٹیوں نے گریجویٹ پیدا کرنا شروع کیے۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سنگاپور کی 30 لاکھ کی آبادی کی برآمدات 330 ارب ڈالر کے برابر ہے،21کروڑ آبادی کے پاکستان کی برآمدات مشکل سے 24 ارب ڈالر ہے، برآمدات میں
اس فرق کی وجہ سنگاپور میں تعلیم پر توجہ دینا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قومیں وہ آگے بڑھتی ہیں جو انسانوں پر سرمایہ کاری کرتی ہیں،جتنا زیادہ پیسا تعلیم پر خرچ ہوگا قوم آگے جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی میں دن بدن نئی چیزیں آرہی ہیں،مصنوعی ذہانت آگے بڑھ رہی ہے اوردنیا کو بدل رہی ہے، پاکستانیوں کو اعلیٰ تعلیم میں آئی ٹی کی طرف لے کرجانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ہمارا بڑا مسئلہ تیزی سے بڑھتی آبادی ہے، اس آبادی کو تعلیم اورآئی ٹی کی طرف لے جائیں تو یہی ا?بادی ہماری طاقت بن سکتی ہے۔