اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خاتون کیساتھ رقص اور اجے دیوگن کے ڈائیلاگ بولنے والے پولیس آفیسرکی ویڈیو ز نے نیا رخ اختیار کر لیا،ڈانس کرنیوالا پولیس آفیسر نہیں بلکہ کون ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)خاتون کے ساتھ رقص اور اجے دیوگن کے ڈائیلاگ بولنے والے پولیس افسر کی ویڈیوزنے نیا رخ اختیا رکر لیا ،خاتون کیساتھ رقص کرنے والا اسٹیج اداکار نکلا جبکہ اجے دیوگن کے ڈائیلاگ بولنے والے پولیس افسر نکلا جسے معطل کر کے پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں ایک پولیس افسر کو خاتون کے ساتھ

رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں ایک پولیس افسر کو اجے دیوگن کے ڈائیلاگ بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ دونوں ویڈیوز میں نظر آنے والے الگ الگ تھے تاہم شکل کی انتہائی مشابہت کی وجہ سے اسے ایک پولیس ہی پولیس افسر کی ویڈیوز سمجھا جاتا رہا ۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ساتھ رقص کرنے والا پولیس افسر نہیں بلکہ اسٹیج اداکار شہزاد احمد ہے جس نے بتایا کہ پولیس کی وردی میں ریہرسل کے دوران کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ شہزاد احمد نے کہا کہ پولیس کا محکمہ انتہائی باعزت ہے اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت کرتا ہوں ، میرا پولیس یا اس کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں۔ اجے دیوگن کے ڈائیلاگ بولنے والا پولیس افسر تھانہ کلیانہ میں بحیثیت ایس ایچ او تعینات ہے ۔ویڈیو میں انہیں اجے دیوگن کے اسٹائل میں کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں۔ایس ایچ او کے مطابق بھتیجے نے ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے مذکورہ پولیس افسر کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…