اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حکمرانوں نے ڈالروں کیلئے کھیل کھیلا، ناموس رسالتؐ پر جان بھی قربان آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے پر آزادی کیلئے برسر پیکارکشمیریوں کی مسلح تنظیم حزب المجاہدین میدان میں آگئی، سربراہ پیر صلاح الدین نے کیابیان دیدیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(این این آئی)حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاالدین نے کہاکہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی تحریک اپنے عروج پر ہے ۔8لاکھ بھارتی فوج کے سامنے نہتے کشمیری عوام ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ہرروز ایک کربلا برپا ہوتی ہے۔عالمی برادری کی بے رخی، بے حسی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو حکمرانوںکی طرف سے زبانی کلامی صورتحال کاسامناہے۔محض اللہ کی مدد کے سہارے

کشمیری عوام برسر پیکر ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے یہاں ہنگامی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ کشمیرکے عوام اپنے شہداء کی میتیں اور تابوت پاکستانی پرچم میںلپیٹ کر پاکستان زندہ باد کی صدائوں میں دفناتے ہیں۔پاکستان کے حکمرانوںنے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیاتو منفی ردعمل کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر مشرف کے دور میں کشمیر کے نہتے عوام کی سپورٹ بند کرنے کیلے کھار دارباڑ لگاکر راستے بند کر دئیے گئے ۔انہوںنے کہاکہ آزادی کشمیر کی جنگ تو 27اکتوبر 1947میں بھارتی قبضہ جمانے سے شروع ہوئی ۔بھارتی قبضہ کیخلاف کشمیری عوام روز اول سے برسر پیکر ہے۔جموں کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوجاناتھا لیکن بھارت چلاکی سے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گیا ۔70سال کی طویل جدوجہد میں سوا پانچ لاکھ لوگ شہید ہوچکے ہیں اڑھائی لاکھ لوگ بھارتی قبضہ کے ابتدائی بیس دنوںمیں ہی شہید کردئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ47ء سے 90تک جدوجہد پرامن تھی ۔جہاد افغانستان کو دیکھتے ہوئے کشمیری عوام نے بھی ہتھیار اٹھا یا اور بڑی تعداد میں نوجوان ،مجاہدین میدان میں ہیں۔29 سالہ مسلح جدوجہد میں سوا لاکھ مزید جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔سولہ ہزا ر علماء ،دانشور، ادیب اور پڑھے لکھے لوگ غائب ہیں۔جبکہ چھ ہزار گم نام قبریں ہیں۔مائیں ،بہنیں،بیٹیاں ،بچے ،بوڑھے آزادی کی

جدو جہد میں شریک ہیں۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ناموس رسالتؐ پر جان بھی قربان آسیہ کی رہائی کے حوالے سے تین عدالتو ں کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ابہام پیداہوا ہے۔حکمران ڈالروں کے حصول کے لیے سارا کھیل کھیل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا سارا ملک ہڑپ کرچکاہے ۔یہودی بستیاں آباد کی جارہی ہے عالم اسلام کے بزدل حکمران

ذاتی مفاد میں چپ سا دھے ہوئے ہیں۔ہمیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرناچاہیے۔کرتارپور سرحد کھولنے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ دونوںممالک کے حکمرانو ں نے ایک کمیونٹی کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔یہ راستہ کھول کر اس کمیونٹی کے انتقام اور غصہ کو ٹھنڈا کیاہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر عذیر لطیف، ضلعی قیم محمدمعاویہ اورخانیوال کے امیر سہیل ثاقب ،فہیم احمد ودیگر بھی موجودتھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…