لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گھیرا تنگ کر دیا ،محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے رمضان شوگر مل کے لیے جاری سات کروڑ روپے کے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ان کو رمضان شوگر ملز کے لئے جاری فنڈز کی
تفصیلات فراہم کی جائیں ۔رمضان شوگر ملز کے لئے نالہ بنانے کی مد میں پانچ کروڑ مختص کئے گئے بعد ازاں اس فنڈ میں دو کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا جو رمضان شوگز ملز کے لئے 2 کروڑ روپے کی سپلیمنڑی گرانٹ کے طور پر جاری کیے گئے تھے ۔نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لئے دو کروڑ روپے سیکرٹری ہاؤسنگ نے سپلیمنڑی گرانٹ کے طور پر جاری کئے تھے ،نیب نے ان سب رقوم کی تفصیلات پی اینڈ ڈی سے طلب کی ہیں۔