ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قرضے کیلئے مذاکرات کا آغاز،آئی ایم ایف کاصورتحال پر عدم اطمینان، بڑی شرائط رکھ دیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا جو 20نومبر تک جاری رہیں گے۔پیر کو پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولی کی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کو مالی خسارے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھیجنے کے عمل کو سراہا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک ہزاروں ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کے دو راؤنڈز ہوئے۔ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک جبکہ دوسرے مرحلے میں آئی ایم ایف نے ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کے اہداف اور پہلے چار مہینوں کی کار کردگی پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھائے بغیر مالی خسارے میں کمی کے اہداف کا حصول مشکل ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر زور دیا ہے، آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا جو 20نومبر تک جاری رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…