کراچی(این این آئی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک بھرسے غیرملکی شہریت کے حامل گریڈ 18سے 22کے 23 افسران کی فہرست مرتب کرلی ہے ۔سیکرٹری طاہر حسین کے دستخط سے جاری کردہ فہرست کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والوں میں گریڈ 18کے سہیل احمد شیخ، گریڈ 22کی رابعہ جویریہ آغا،
گریڈ 20کے علی سرفراز حسین، گریڈ 20کی سارہ سعید، گریڈ 18کے محمد اسلم راو، گریڈ 20کے احسن منگی، گریڈ 18کی صائمہ علی، گریڈ 20کے ڈی آئی جی پنجاب ضعیم اقبال صیخ، اور گریڈ 20کے ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ۔ امریکی شہریت رکھنے والوں میں گریڈ 19 کے اسحاق، گریڈ 19 کی صائمہ اشرف، گریڈ 18 کے عادل میمن، گریڈ 22 کے سردار احمد نواز سکھیرا، گریڈ 21 کے شیر افغان خان، کینیڈین شہریت کے مالک گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب، گریڈ 20 کے راشد منصور، گریڈ 20کے ڈاکٹر محمد اجمل، گریڈ 22 کے نوید کامران بلوچ، گریڈ 19کے ایس ایس پی بلوچستان برکت حسین کھوسہ، گریڈ 22کے اسکواڈرن لیڈر (ر)اقبال محمود، گریڈ 21کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اعجاز حسین شاہ اور گریڈ 20کے ڈی آئی جی پنجاب شاہد جاوید خان شامل ہیں۔ واضح رہے کے یہ 23 افسران وہ ہیں جنہوں نے اپنی غیر ملکی شہریت خود ظاہر کی مگر در جنوں ایسے افسران ہیں جنہوں نے اپنی غیر ملکی شہریت مخفی رکھی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک بھرسے غیرملکی شہریت کے حامل گریڈ 18سے 22کے 23 افسران کی فہرست مرتب کرلی ہے ۔ یہ افسران وہ ہیں جنہوں نے اپنی غیر ملکی شہریت خود ظاہر کی مگر در جنوں ایسے افسران ہیں جنہوں نے اپنی غیر ملکی شہریت مخفی رکھی ہے۔