منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کی اب تحریک انصاف میں کیا حیثیت ہے؟پارٹی کے اہم فیصلے کس طرح کئے جاتے ہیں؟علی محمد خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی اقربا پروری نہیں ٗجہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں ٗ پارٹی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقربا پروری کی سیاست کے خلاف ہے، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت تمام رہنماؤں کا وزیراعظم عمران خان سے کوئی خونی رشتہ نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں اور پارٹی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دیتی ہے۔ اگرچہ ان کے پاس عوامی نمائندگی کی کوئی ذمہ داری نہیں پھر بھی ان کا پی ٹی آئی اور خصوصا پنجاب میں اہم کردار ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ نیب مکمل طور پر ایک آزاد قومی ادارہ ہے اور حکومت کو اس کے سرکاری معاملات سے کوئی سروکار نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلاتفریق احتساب کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں تعینات کیا گیا اور شریف خاندان کے خلاف تحقیقات بھی گزشتہ دور حکومت میں شروع کی گئیں۔ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی اقربا پروری نہیں ٗجہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں ٗ پارٹی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقربا پروری کی سیاست کے خلاف ہے، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت تمام رہنماؤں کا وزیراعظم عمران خان سے کوئی خونی رشتہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…