ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس کافیصلہ سنادیا،آپ کیسے آئے ہیں؟چیف جسٹس کے ریمارکس پر خواجہ آصف ششدر

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس نمٹا دیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نندی پور پاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس رواں سال 8 اگست کو ری اوپن کیا تھا

اور عدالت نے نیب کو منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کے روز نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے عدالت میں خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ آپ کیسے آئے ہیں؟ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے بتایا کہ یہ نندی پور پاور منصوبے سے متعلق کیس کے لیے آئے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نندی پور پاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، نندی پور والا ریفرنس تو فائنل ہو گیا، خواجہ آصف کی داد رسی بھی ہو گئی۔عدالت نے نندی پور پاور منصوبے سے متعلق کیس نمٹا دیا جبکہ ایک فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ جمعہ کو لاہور میں سنا جائے گا۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق 2005 میں بننے والے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22 ارب روپے سے 58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی۔ سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس نمٹا دیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نندی پور پاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…