اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے اعلان کے بعد اب حکومت نے نوجوانوں کے لیے برین گین پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بتایا کہ آئندہ ہفتے نوجوانوں کے لیے نیا پراجیکٹ برین گین لانچ کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ برین گین منصوبے کے تحت نوجوان اپنی سی وی ہمیں بھیجیں گے،
اس منصوبے کے تحت نوجوانوں پاکستان میں اور بیرون ممالک میں نوکریاں دی جائیں گی دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی نوجوانوں کو آسان قرض کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ 11 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزادارباب نے وفاقی حکومت کے100دن کے اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدرآمد کے جائزے اور اس سلسلے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے قائم وزیراعظم ریفارم ٹیم کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پرمشیر وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کی آمد اوراعلیٰ تربیت یافتہ پاکستانی پروفیشنلز کی پاکستان واپسی کیلئے سہو لتیں فراہم کرنے اور خصوصی ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شہزاد ارباب نے کہا کہ ”برین ڈرین” کی جگہ” برین گین ”کارجحان پید اکرنے کی فوری ضرورت ہے۔ موجودہ قیادت بیرون ملک موجودپاکستانیوں کے تجربے اورپیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔اس مقصدکیلئے مضبوط سیاسی عزم بھی موجود ہے تاکہ یہ لوگ واپس آکرپاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ویب پورٹل قائم کرنیکافیصلہ کیا گیا جس پران مہارتوں،تجربات اور علوم کاذکر کیا جائے گا جسکی پاکستان میں تبدیلی لانے کیلئے ضرورت ہوگی۔اسی تناظر میں سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز آصف شیخ نے و اضح کیاکہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن واپسی کے خواہشمندبیرون ملک موجود ہرپیشہ ورپاکستانی کوملکی صورتحال سے آگاہ اورحکومت کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ضروری روابط اور سہولتیں دے گی۔