بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کیا آپ کا موبائل پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے؟اگر نہیں تو جلدی کریں کیونکہ۔۔پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کردیا گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے موبائل فون صارفین کو پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں موبائل صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز کی 20 اکتوبر 2018ء سے پہلے ہی تصدیق کروالیں۔

یہ اقدام اسمگل موبائل فونز کے استعمال کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے ایک آفیشل پیج بھی لانچ کیا ہے جہاں سے موبائل صارفین اپنے اسمارٹ فونز کے IMEI نمبرز کی تصدیق کر سکتے ہیں۔پی ٹی اےکے مطابق 20 اکتوبر سے قبل موبائل فون صارفین اپنے اسمارٹ فونز کی تصدیق کروانے کے پابند ہیں کیونکہ اس تاریخ کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز کو بلاک کر دیا جائے گا اور اسمگل شدہ موبائل فونز پاکستان میں کام کرنا بند کر دیں گے۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو پی ٹی اے کمپلائنٹ موبائل فونز استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے صارفین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے اسمارٹ فونز صارفین پیغام میں ”IMEI” لکھ کر 8484 پر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔اس صورت میں صارف کو تین قسم کے پیغامات موصول ہوسکتے ہیں۔Valid IMEI کا مطلب ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کا IMEI جی ایس ایم سے تصدیق شدہ ہے لیکن پی ٹی اے سے نہیں۔ Invalid IMEI کا مطلب ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون نہ تو جی ایس ایم سے تصدیق شدہ ہے اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے۔ Compliant IMEI کا مطلب ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کا IMEI نمبر جی ایس ایم اور پی ٹی اے دونوں سے ہی تصدیق شدہ ہے۔ اپنے موبائل فون کو بلاک ہونے سے بچانجے کے لیے موبائل صارفین کو چاہئیے کہ اپنے موبائل فونز کو رجسٹر کروائیں تاکہ 20 اکتوبر کے بعد ان کے موبائل فونز بلاک نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…