اسلام آباد(آن لائن)’’کالے اور گھنے بال ،کالا سوٹ لال پراندہ‘‘۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے گزشتہ روز ایوان میں سب کو دیکھنے پر مجبور کردیا۔سینیٹ اجلاس میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سسی پلیجو سج دھج کر کالا سوٹ زیب تن اور گلے میں لال پراندہ ، کھلے بال لہراتے ہوئے ایوان میں آئیں تو اراکین سینیٹ نے دیدنی نگاہوں سے نہ صرف دیکھا بلکہ دیکھتے ہی رہ گئے ۔
’شکر ہے ہم پر نظر پڑی‘‘سینیٹر ستارہ ایاز کے شکوے کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا ’’آپ بے فکر رہیں میری نگاہیں آپ پر ہیں‘‘۔دو جملوں سے ایوان میں قہقہ گونج اٹھا جبکہ ستارہ ایاز شرما گئیں۔گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے ستارہ ایاز کو مائیک دیا تو انہوں نے کہا’’شکر ہے چیئرمین آپ کی نظر مجھ پر بھی پڑی‘‘ جس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا’’میری نظریں آپ پر ہیں ، اس موقع پر ایوان میں قہقہ لگا تو ستارہ ایاز قدریں شرمائیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے فوری طور پر کہا کہ آپ ہمارے لئے قابل احترام اور بہنوں جیسی ہیں ، میرا مطلب یہی ہے کہ ایوان میں موجود ہر شخص پر میری نظریں ہوتی ہیں۔’’بے ادبوں کو ادب کا کیا پتہ‘ ابھی واک آؤٹ کریں تو ایوان فارغ‘‘۔مشاہد اللہ کی تقریر کے دوران شاعرو شعری کرنے پر فیصل جاوید نے ٹوکا تو مشاہد اللہ نے کہا ابھی آپ بچے ہیں اور کچھے میں ہیں۔بے ادب لوگوں کو ادب کا کیا پتہ ، حیثیت یہی ہے ابھی واک آؤٹ کریں تو ایوان فارغ ہوجائیگا۔لہذا ہم سے سیکھنا نہیں ہے تو ہماری باتیں سن تو لیا کریں ، حکومت کا مطلب برداشت اور تحمل ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے گزشتہ روز ایوان میں سب کو دیکھنے پر مجبور کردیا۔سینیٹ اجلاس میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سسی پلیجو سج دھج کر کالا سوٹ زیب تن اور گلے میں لال پراندہ ، کھلے بال لہراتے ہوئے ایوان میں آئیں تو اراکین سینیٹ نے دیدنی نگاہوں سے نہ صرف دیکھا بلکہ دیکھتے ہی رہ گئے ۔