لاہور ( این این آئی)واسا لاہور شہر میں پانی کے کنکشنز پر مرحلہ وار واٹر میٹرلگائے گا ۔ یہ بات واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے ایک میٹنگ کے دوران بتائی۔ ایم ڈی نے کہا کہ واٹر میٹروں کی تنصیب سے پانی کا ضیاع روکنے میں مدد ملے گی اور عوام میں پانی کے استعمال کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا۔ اس سلسلہ میں واسا ہیڈ آفس میں واٹر ایکسپرٹ کیپٹن (ر) محمد حفیظ نے
واسا کے افسران کو واٹر میٹروں کی اقسام ،افادیت اور کارکردگی کہ بارے میں خصوصی لیکچر دیا۔ لیکچر میں ڈی ایم ڈی (انجنئیرنگ) افتخارالدین نعیم، ڈی ایم ڈی (FA&R)نوید مظہرکے علاوہ ڈائریکٹر محمد تنویر، طارق محمود ، عدیل شریف، مجیب رضا وارثی، سہیل قادر چیمہ، ذیشان بلال، محمد رفیق، عارف بٹ، سلیم ا شرف، غفران گجر، ذوہیب بٹ، حامد لعل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔