ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی کے نعرے لگانے والے حکمران معاشی مشکلات کے آگے لمبے لیٹ گئے، ایک ہی دن میں ڈالراور سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ،قیمت اتنی بڑھ گئی کہ کسی نے ایساخواب بھی نہ دیکھاہوگا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)تبدیلی کے نعرے لگانے والے حکمران معاشی مشکلات کے آگے لمبے لیٹ گئے، ایک ہی دن میں ڈالراور سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ،قیمت اتنی بڑھ گئی کہ کسی نے ایساخواب بھی نہ دیکھاہوگا، ڈالر کی اونچی چھلانگ سے انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد

ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے سے فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار روپے ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کے نرخ 1700 روپے بڑھ گئے، اضافے سے سونا 5 سال کی بلند ترین سطح 62 ہزار روپے فی تولہ کا ہوگیا۔آل سندھ صرافہ بازار ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر سستا ہوا جس سے فی اونس قیمت 1187 ڈالر ہوگئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا۔مقامی بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے اضافے سے 53 ہزار 155 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ڈالر کی موجود بڑھتی صورتحال پرمعیشت ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خوفناک پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین معیشت کے مطابق ڈالر کی اونچی چھلانگ سے ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ مہنگائی کا ایک طوفان ا?نے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ رواں ماہ کے ا?غاز پر ا?ئی ایم ایف بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔جس کے مطابق بورڈ نے پاکستان کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہیکہ الیکشن سے قبل مالیاتی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 5.5تک جا سکتا ہے۔ جبکہ درا?مدت میں اضافہ جاری کھاتوں کا خسارہ 4.8تک رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تاہم دوسری طرف ا?ئی ایم ایف کے ایک بیان کے مطابق مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زیادہ ہو گا۔ روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی، ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔معاشی تجزیہ کار وں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے کے اقدامات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے بیل آٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…