بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت 137پر پہنچتے ہی نواز شریف نے بھی میدان میں آگئے ، دھماکہ دار اعلان کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این ای آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے ٗنیب سمیت پرویز مشرف دور کے تمام کالے قانون ختم ہونے چاہئیں ٗاسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے، سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ٗ شہباز شریف نے صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا ٗخود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے ٗابھی میرا بات کر نے کا دل نہیں ہے ۔ منگل کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے

غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت اور نیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کوئی بھی پاکستانی نہیں بچ سکتا ٗامیر ہو یا غریب، جائیداد بیچنے پر مکمل آمدن ظاہر نہیں کرتا ٗحکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے، ہم نے درگزر کرنے کی اچھی روایات ڈالیں ٗہماری حکومت نے کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کے منہ سے خود باتیں نکل رہی ہوں تو اس کو کیا کہا جائے۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ ڈالر 136 کا ہوگیا ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ جیسے اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور ڈالر بڑھ رہا ہے، سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک پہلے ہی بیٹھ چکا ہے ٗ ایسا ہوتا رہا تو اور بیٹھ جائے گاانہوںنے کہا کہ نیب سمیت مشرف دور کے تمام کالے قانون ختم ہونے چاہئیں، ابھی میرا بات کرنے کا دل نہیں کرتا، بولوں گا لیکن ابھی نہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی دیانتداری پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی ان کے کام کی تعریف کی، شہباز شریف کے خلاف معاملہ اٹھا تھا جس پر چین کی حکومت نے وضاحت جاری کی، چین کی وضاحت سے تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔انہوںنے کہاکہ پشاور میٹرو کا اس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا جسے لاہور میٹرو کا ٹھیکہ نہیں دیا گیا، اگر اسے احتساب کہتے ہیں تو اس پر افسوس ہے

انہوں نے کہا کہ نیب نے اب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی طلب کیا ہے، اس سے بڑا مذاق اور کیا ہو گا۔نوازشریف نے کہاکہ شہباز شریف نے محنت اور جاں فشانی سے کام کیا، صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا، انہوں نے خود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے۔جبکہ دوسری طرف پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

دیکھا گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی روپے کی قدر میں یکدم کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت 11 روپے 70 پیسے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 136 روپے تک جا پہنچی۔گزشتہ روز مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے 30 پیسے تھی جو منگل کو اچانک بڑھ گئی اور ٹریڈنگ کے دوران قیمت 136روپے سے

تجاوز کرتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ کمی آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ لگتی ہے کیونکہ آئی ایم ایف پہلے ہی روپے کی قدر میں 15 فیصد کمی کا مطالبہ کرچکا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کئی ہفتوں سے انٹر بینک مارکیٹ کے

مقابلے میں 4 سے 5 روپے سے زائد پر ہی ٹریڈ کررہی تھی۔ادھر ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا دستیاب ہونا مشکل ہے اور جب تک انٹربینک مارکیٹ میں استحکام نہیں آتا ڈالر کی دستیابی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت سابق حکومت کی پالیسی کو اپنانے سے گزیر سے اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق باقاعدہ اعلان کرے۔دوسری جانب چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر روپے کی قدر کم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…