جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے ٹی ایم کارڈ کے بہانے لوٹنے والا13رکنی پاکستانی گروہ گرفتار،شہریوں کو کیسے لوٹاجاتاتھا؟ ایسا طریقہ سامنے آگیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)جدہ پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کی تجدید کے بہانے تارکین وطن کو لوٹنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ 14افراد پر مشتمل تھا۔ معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً معمر حضرات کو بے وقوف بنا کر لوٹا جا رہا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق جدہ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی گروہ کے لوگ ٹیلی فونک رابطے کر کے پیغامات بھیجتے کہ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ معطل کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ تجدید کرانا چاہتے ہوں تو مندرجہ ذیل موبائل نمبر

پر رابطہ کر کے اپنا کام کرا سکتے ہیں۔ اس قسم کی دسیوں وارداتوں کی رپورٹیں ملنے پر جدہ پولیس کے ڈائریکٹر نے جرائم کا سراغ لگانے والے اہلکاروں کو دھوکے بازوں کی نشاندہی اور انہیں گرفتار کرنے کی مہم سپرد کی۔ سراغ رسانوں نے معلومات جمع کر کے پتہ لگایا کہ یہ وارداتیں کرنے والے سب کے سب پاکستانی ہیں۔ جدہ کے المروہ محلے کے پرانے مکان میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے مختلف قسم کے 46موبائل سیٹ اور کثیر تعداد میں موبائل سمز برآمد کیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…