منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آصف زرداری سے جو کام نکلوانا تھا نکلوا لیا گیا،اب کیا ہونیوالا ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر پیپلزپارٹی والے پریشان ہو جائینگے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زرداری سے کام نکلوانے کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد تحریک انصاف کے روئیے کے سبب نہیں صرف اپنے فائدے کیلئے ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافیوں کا تجزیہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘میں معروف صحافیوں مظہر عباس، سلیم صافی، شہزاد چوہدری، ارشاد بھٹی،

حفیظ اللہ نیازی اور امتیاز عالم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کام نکلوانے کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے،آصف زرداری مجبور ہو کر تھوڑے بہت نواز شریف بنتے جارہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کااتحاد تحریک انصاف کے رویے کے سبب نہیں صرف اپنے فائدے کیلئے ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد کرنے پر مجبور ہورہی ہیں،سلیم صافی نے کہا کہ آصف زرداری اپنی مجبوریوں کی وجہ سے ابھی تک لائن پر رہے اگر آصف زرداری کو پھر ڈیل مل گئی تو وہ دوبارہ دوسری طرف چلے جائیں گے۔جہانگیر ترین کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا تھاکہ نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہئے ،عمران خان جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر پابندی نہیں لگائیں گے،جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں تو اس پرا عتراضات ہوسکتے ہیں اس لئے عمران خان انہیں اجازت نہیں دیں گے۔سلیم صافی نے کہا کہ آصف زرداری اپنی مجبوریوں کی وجہ سے ابھی تک لائن پر رہے اگر آصف زرداری کو پھر ڈیل مل گئی تو وہ دوبارہ دوسری طرف چلے جائیں گے۔جہانگیر ترین کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا تھاکہ نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہئے ،عمران خان جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر پابندی نہیں لگائیں گے،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…