لاہور(آئی این پی ) ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز لگانے کا ضابطہ اخلاق تیار کر لیا، تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے بارہ رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بورڈ کے سر براہ ہوں گے کسی بھی سیاسی دبا ؤ پر ایس ایچ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا۔
تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لئے بارہ رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ بورڈ میں چھ ڈویژنل ایس پیز اور ایس ایس پی آپریشنز شامل ہوں گے۔ ایس پی ڈولفن، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بورڈ کے سر براہ ہوں گے کسی بھی سیاسی دبا ؤ پر ایس ایچ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ تبدیلی کا فیصلہ متعلقہ ایس پی کی رائے پر کیا جائے گا۔اس سے قبل 30 اگست کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ احمد اظہر حمید کھوکھر نے آٹھ پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔انسپکٹر ریحان جمال کو جہلم سے لاہور جبکہ سید زاہد حسین کو غازی آباد لاہور سے گوجرانوالہ ریجن میں تعینات گیا ہے۔ اسی طرح شفیق احمد عثمان کا فیصل آباد، عابد رشید کا آپریشن ونگ لاہور جبکہ بشیر احمد کا چینیوٹ سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔انسپکٹر ایاز احمد، منتظر مہدی اور خالد ملک کو بھی گوجرانوالہ سے آپریشنز ونگ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز لگانے کا ضابطہ اخلاق تیار کر لیا، تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے بارہ رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بورڈ کے سر براہ ہوں گے کسی بھی سیاسی دبا ؤ پر ایس ایچ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا۔